منڈی کے کہنوں علاقہ میں میں فائینل کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام

0
0

کھیل کے میدان کی عدم دستیابی سے علاقع کے نوجوان شدید بھرم

ریاض ملک
منڈی//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دوردراز علاقع کہنوں میں مقامی نوجوانوں کی زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سماجی کارکن اور ہاشمی یوتھ کلب کے چیرمین سرفراز احمد بطور خاص شریک ہوئے۔ ان کے ہمراہ متعلقہ وارڈ پنچ ریاض احمد خان و علاقع کے معززین شامل ہوئے۔ جبکہ اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی سے اخلاق احمد, محمد آزاد, ریاض احمد, و دیگر کمیٹی ممبران بھی موجود رہے۔ یاد رہے منڈی تحصیل کے بلاک ساتھرہ کے دوردراز اور پہاڑی علاقع کہنوں میں گزشتہ چند روز سے لیگ میچز کھیلے جا رہے تھے۔ جس میں بلاک ساتھرہ کی مقامی 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس کا اج فائینل میچ ہوا۔ فائینل میں کہنوں سٹار کلب اور فتح پور کشمیری کلب کے درمیان فائینل کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ جس میں فتح پور کشمیری کلب کے کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائینل میچ اپنے نام کیا‌۔ وہی کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی مراحل میں جیت حاصل کرنے والی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مہمانوں کے ہاتھوں انعامات سے نوازتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ سماجی کارکنان و نوجوانوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہنوں, کلانی, فتح پور, و دیگر ملحقہ علاقہ جات میں نوجوانوں کے کھیل کود کے لیے کھیل کا کوئی بھی میدان دستیاب نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی نوجوان آئے روز شدید مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں۔ جس کو لیکر اگرچہ بارہا انتظامیہ کے زیر غور معاملہ لایا بھی گیا۔ لیکن باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک جانب جہاں انتظامیہ یوتھ کو منشیات سے بچاکرانہیں کھیل کود کی جانب راغب کرنے کی غرض سے کئی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اس دوردراز علاقہ کے نوجوانوں کے لیے کھیل کا میدان ہو یا دیگر کھیل سرگرمیوں کو لیکر انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ کے متعدد مقامات پر سرکاری اراضی کی نشاندہی کر کے نوجوانوں کو کھیل کود کے لیے کھیل کا میدان مہیا کیا جائے۔ تاکہ علاقہ کے نوجوان کو منشیات سے دور رکھنے کے لئے انہیں کھیل کود میں موقع دیاجاے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کھیل کود کی جانب راغب کیا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا