مرکزی جامع مسجد شریف منڈی کے خوبصورت گنبد ومینار کی تاجپوشی

0
0

منڈی خطہ کے تیں حضرت مولانا سید امین شاہ کی بے انتہا قربانیاں ہیں:مقررین
ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی مرکزی جامع مسجد شریف میں مسجد شریف کی بالائی منزل اور اس پر شاندار گنبد اور مینار کی تاج پوشی کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں مرکزی جامع مسجد شریف منڈی کے قائد اور سابق امام خطیب حضرت مولانا سید آمین شاہ گیلانی علالت کے باوجود تشریف فرماہوئے انہیں کی سرپرستی میں تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ضلع بھر سے اے ہوے علمائے کرام نے اپنے اپنے بیانات سے سامعین کو مستفید کیا۔ اس موقع پر علماے کرام نے سید امین شاہ صاحب کی منڈی میں دینی خدمات اور قربانیوں کے حوالے سے تزکرہ کیا. بعد ازاں مرکزی جامع مسجد شریف منڈی کے خوبصوت دید ور گنبد کی تاج پوشی کی۔ اس موقع پر ملت کے معتبر ترین علماء شریک رہے۔ جبکہ قائد اہلسنت فخر قوم و ملت حضرت مولانا سید محمد آمین شاہ گیلانی کے مقدس ہاتھوں سے انجام دیا گیا۔ اس پر مسرت اور مبارک موقع پر عالم انسانیت بلخصوص جموں وکشمیر کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔ اس دوران امام وخطیب جامع مسجد حضرت مولاناسید فاضل حسین رضوی نے حضرت سید امین شاہ صاحب کی امد پر انہیں مبارک باد پیش کی۔ اور کہاکہ اس قدر علالت کے بعد ان کا یہاں وارد ہونا ہم اہلیان منڈی کے لئے قابل فخر ہے۔ انہوں نے تمام علمائے کرام اور عوام الناس کا شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر جماعت رضاے مصطفے منڈی ویوتھ رضاے مصطفے منڈی کی جانب سے تمام مہمانان عظام کا شکریہ اداکیا۔ اور بلخصوص سرپرست اعلی سید امین شاہ صاحب کی منڈی امد پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور اظہار ہمدردی کرتے ہوے ان کی صحت کاملہ کے لئے خصوصی دعاکے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا