جوگندر کور نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی

0
0

این سی سیاسی میدان میں خواتین کی مساوی نمائندگی کو یقینی بناتی ہے: رتن لال گپتا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جوگندر کور ریٹائرڈ گورنمنٹ سروس نے آج جموں کے شیر کشمیر بھون میں رتن لال گپتا صوبائی صدر جموں کی موجودگی میں نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ جوگندر کور کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے لال گپتا نے نیشنل کانفرنس کو ایک عوامی تحریک کے طور پر بیان کیا جو جموں و کشمیر کے لوگوں کے منصفانہ مقصد کے لیے پوری طرح کھڑی رہی ہے اور وابستگی کے احساس کے ساتھ جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے جدوجہد کی ہے۔رتن لال گپتا نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اپنی سابقہ ریاست جموں و کشمیر میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی سربراہی میں اور بعد میں عمر عبداللہ کی حکومت کے دوران اس خطے کی خواتین کو مکمل طور پر بااختیار بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ نیشنل کانفرنس نے اپنے اقتدار کے ہر دور میں سماج کے ہر طبقے کو مساوی حقوق فراہم کرنے کے لیے انتھک محنت کی ہے۔تاہم شمولیت کی تقریب کا انعقاد مسز بملا لوتھرا سابق ایم ایل اے اور ریاستی نائب صدر خواتین ونگ نے کیااورپارٹی میں مسز جوگندر کور کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا