ضلع ہسپتال کشتواڑ میں مریضوں کی عیادت کی، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی
لازوال ڈیسک
کاہراہسابق وزیر و نائب صدر جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی غلام محمد سروڑی نے کاہراہ تحصیل کے باتھری گاﺅں کا دورہ کیا جہاں حال ہی میں زمینی تودے کی زد میں کئی گھر آ گئے ۔اس موقع پر سروڑی کے ہمراہ سرپنچ باتھری، چوہدری محمد اسلم، چوہدری ہاشم دین، فاروق احمد، ریاض احمد، نذیر احمد، عبدالقیوم میر اور متاثرہ کنبوں کے لوگ موجود تھے ۔وہیں سروڑی نے متاثرہ کنبوں سے ملاقات کرکے نقصان کا جائزہ لیا ۔موصوف نے ضلع انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ کنبوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع افسران کی ٹیموں صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے بھیجا جائے ۔سروڑی نے ضلع انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نقصان کے جائزے کی ایک رپورٹ بنائی جائے تاکہ متاثرین کو ایس ڈی آر ایف اسکیم کے تحت انہیں رلیف فراہم کی جائے ۔انہوں گورنر انتظامیہ پر زرو دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو نئے گھر بنانے کیلئے پانچ لاکھ روپئے رلیف فراہم کی جائے ۔سروڑی نے متاثرہ کنبوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی ۔موصوف نے مقامی عوام سے کہا کہ وہ تودے والے علاقہ سے دور رہیں ۔بعد ازاں سروڑی نے ضلع ہسپتال کشتواڑ میں پہنچ کر کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع کے مریضوں کی عیادت کی اور انہیں مدد کی یقین دہانی کروائی ۔انہوں نے ڈاکٹروں سے مریضوں کی صحت کے متعلق جانکاری حاصل کی ۔موصوف نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جارہی کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو ہر ضروری طبی سہولت فراہم کی جائے ۔وہیں سروڑی نے مریضوں کی صحت کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ۔