شیراز چوہدری
راجوری؍؍ہر سال کی طرح اس سال بھی راجوری کے کھیورہ میں الحاج حضرت میاں نظام الدین لارویؒ کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ حوالدار منیر حسین اور مائی فقیرنی کے گھر پر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ عرس دو روز چلا اور دوسرے دن صبح خصوصی دوا کی گئی اس عرس میں بڑی تعداد میں دربار لار سے منسلک لوگوں نے شرکت کی اس عرس مبارک پر علمائ کرام کی طرف سے مجلس کا اہتمام کیا گیا پوری رات خطمات شریف اور ذکر و اذکارکیاگیا اس موقع پر حوالدار منیر نے کہا کہ ہم پچھلے کئی سالوں سے حضرت میاں نظام الدین لارویؒ کا عرس مبارک منا رہے ہیں انہوں نے کہا اس عرس میں خطہ پیر پنچال کی عوام بڑی تعداد شمولیت کرتی ہے انہوں نے کہا اللہ تبارک و تعالی سے دعا گو ہوں کہ حضرت میاں نظام الدین لاروی رحمت اللہ علیہ کی یہ محفل ہمیشہ قائم رہے۔ انہوں نے عرس میں شامل ہونے والے علمائے کرام کا اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا صبح دعا کے بعد لنگر کا اہتمام کیا گیا لنگر میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شمولیت کی۔