رومیو فورس نے بفلیاز میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا

0
0

بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
آکاش ملک
پونچھ؍؍منشیات کے خلاف جاری جنگ اور سپورٹس ممینشپ کا جذبہ پیدا کرنے کے سلسلے میں ہندوستانی فوج نے یہاںسرنکوٹ کے بفلاز میںایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ۔واضح رہے اس ٹورنامنٹ کا اہتمام رومیو فورس کی تھنہ منڈی بٹالین کی جانب سے کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی اور سپورٹس مینشپ کا مظاہرہ کیا ۔تاہم اس ٹورنامنٹ کا انعقاد صوبیدار رام سنگھ کے نام پر کیا گیا۔اس موقع پر میونسپل چیئرمین سرنکوٹ ممتاز احمد بجاڑ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔انہوں نے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر فوج کا شکریہ بھی ادا کیا ۔واضح رہے فوج کی جانب سے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ نوجوان منشیات کی لت سے دور رہیں اور وطن کی ترقی میںاپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا