کمل لال کیتھ کی یاد میں ست سنگ کا انعقاد

0
0

بڑی تعدادمیںلوگوں نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کیمپ روڈ پر انگد فارم کے قریب ایک نئی کالونی میں کمل لال کیتھ کی یاد میں ایک ستسنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف گوشوں سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔وہیںسوامی ونے منی نے عقیدت مندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا ایک خدا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اندرونی روشنی اور آواز پر مراقبہ سکھانے والے ماسٹر کا ستسنگ تمام مذاہب، قومیتوں، ثقافتوں، عمروں اور زندگی کے تمام شعبوں کے لوگوں کے لیے کھلا ہے۔ خْدا نے روشنی اور آواز کا تحفہ اْن سب کے لیے دستیاب کر دیا ہے جو اِس کی تلاش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ، ستسنگ ایک حفاظتی جگہ ہے جس میں تمام مذاہب کے لوگ داخل ہو سکتے ہیں ۔دریں اثناء ستسنگ سننے والوں میں کارپوریٹر رشپال بھاردواج، سرپنچ ہنی کیپٹن ہنس راج، جوگندر سنگم، آر ایل کیتھ، درشن لال، دلے رام، رچھپال کیتھ، بلبیر سندھو، سکندر لال، موہندر سنگھ، دھونی سنگھ، سرجیت کمار، مدن لال، درشن وغیرہ شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا