ایس آئی ڈی بی آئی کے اشتراک سے ایس ٹی ای ایم کے دو بیچز شروع کرے گا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر اور لداخ کے نوجوانوں کیلئے آئی آئی ایم جموں ایس آئی ڈی بی آئی کے اشتراک سے ایس ٹی ای ایم کے دو بیچز شروع کرے گا ۔یہ پروگرام نوجوانوں کو ضروری معلومات سے آراستہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جس کے تحت 8 ہفتوں کی ورچوئل ٹریننگ کے ساتھ جامع 4 ہفتوں کی رہائشی تربیت شرکاء کو دی جائے گی۔وہیںپروگرام کا آغاز کرتے ہوئے آئی آئی ایم جموں کے ڈائرکٹر پروفیسر بی ایس سہائے نے کہا کہ یہ خیال جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے ہے اور اس کے ساتھ اس تعاون کو بنانے میں ایس آئی ڈی بی آئی نے اہم کردار ادا کیا ہے جہاںکاروباری افراد کو ضروری معلومات فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے اس موقع پرجموں و کشمیر کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔موصوف نے کہاکہ یہ پروگرام خاص طور پر ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہو گا جنہوں نے تکنیکی تعلیم مکمل کر لی ہے کیونکہ کورس ایک قابل قدر مہارت کا حامل ہے۔