ارتھ سائنسز کی وزارت نے 62 صفائی مہم اور تمام عوامی شکایات کے ازالے اور اراکین پارلیمنٹ کے حوالہ کے ساتھ خصوصی مہم 3.0 کا کامیاب اختتام

0
0

نئی دہلی، //ارتھ سائنسز کی وزارت (ایم او ای ایس) نے پرتھوی بھون، نئی دہلی میں واقع اپنے ہیڈکوارٹر اور ملک کے مختلف مقامات پر دس اداروں میں کئی سرگرمیوں کے ذریعے خصوصی مہم 3.0 کا کامیابی سے اختتام کیا۔
حکومت ہند کی خصوصی مہم 3.0 کا آغاز 2 اکتوبر 2023 کو ہمارے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر کیا گیا تھا، جو 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہا اور اس نے سوچھتا (یعنی صفائی) کو عوامی شکایات، اسکریپ، غیر استعمال شدہ/بند فائلوں کے معاملات کو نمٹانا، صفائی مہم، بشمول دفتری جگہوں کو بہتر بنانے جیسے گڈ گورننس کے لیے ادارہ جاتی بنانے پر توجہ مرکوز کی ۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے سوچھ بھارت وژن سے ہم آہنگ ہے۔
خصوصی مہم 3.0 کی تیاری کے طور پر سیکرٹری MoES، ڈاکٹر ایم روی چندرن نے ستمبر 2023 میں MoES کے سینئر حکام کے ساتھ MoES HQ کے احاطے کی حالت کا جائزہ لیا۔ MoES اور اس کے اداروں نے اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 کے حصے کے طور پر 62 صفائی مہم چلائی ۔ اس نے 7,375 مربع فٹ جگہ خالی کرنے میں مدد کی۔ عوامی خدمت کے جذبے اور جن بھاگداری (یعنی عوامی اشتراک ) کے خیال کو آگے بڑھاتے ہوئے MoES نے اسکولوں، ساحلوں، بس اسٹاپوں، اسپتالوں کے احاطے، تالابوں، پارکوں وغیرہ میں صفائی مہم کو بھی سہولت فراہم کی۔ اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے وزارت کو پانچ لاکھ چار ہزار تین سو تینتیس روپے (INR 5,04,333/-) کا مالیاتی فائدہ ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا