زراعت کے ساتھ وابستہ رہنے سے انسان کی پہچان ہوتی ہے

0
0

نوجوانوں کو کھیتی باڑی کی طرف توجہ دینی چاہیے:انجینئر چوہدری منشی خان
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ان دنوں خطہ پیر پنجال میں کسان دھان کی فصل نکالنے میں مصروف ہیں خطہ پیر پنجال میں اج بھی وہ پرانی روایت برقرار ہے جس روایت میں گاؤں کے لوگ فصل لگانے اور نکالنے کے وقت مل جل کر ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے ہیں اس روایت کو ضلع راجوری میں سابقہ ایگزیکٹو انجینئر چوہدری منشی خان کے خاندان نے برقرار رکھا ہے انجینیئر چوہدری منشی خان کا تعلق راجوری کے چھپریاں گاؤں سے ہے اور انجینئر منشی خان اپنے دھان کی کھیتی لگاتے وقت ایک بہت بڑے دنگل کا انعقاد کرتے ہیں اور خود بھی کسانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہیں ان دنوں جب دھان کی فصل نکالی جا رہی ہے تو اس میں بھی انجینیئر چوہدری منشی خان خود دھان کی فصل نکال رہے ہیں اسی سلسلہ میں لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے انجینیئر چوہدری منشی خان نے کہا کہ کسان جتنے بڑے عہدے تک فائض ہو جائے گا لیکن وہ کھیتی باڑی سے دور نہیں جا سکتا انہوں نے اج کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ نوجوانوں کو کھیتی باڑی کی طرف راغب ہونا چاہیے انہوں نے کہا کچھ لوگ کھیتی باڑی کرنے میں شرم محسوس کرتے ہیں مگر کھیتی باڑی ایک ایسا عظیم پیشہ ہے جس سے ہم خود بھی اناج کھاتے ہیں اور دوسروں کو بھی کھلاتے ہیں انہوں نے محکمہ زراعت سے بھی اپیل کی کہ وہ نوجوان نسل کو کھیتی باڑی کی طرف راغب کروانے کے لیے کیمپ کا انعقاد کریں تاکہ نوجوان نسل بھی کھیتی باڑی کے ساتھ جڑے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے محکمہ زراعت سے اپیل کی کہ راجوری کے اندر بڑے پیمانے پر منڈی کا قیام عمل میں لایا جائے جس منڈی میں کسان اپنا اناج اچھے دام پر فروخت کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا