بٹوت کشتواڑ قومی شہراہ پر سڑک حادثہ

0
0

فوج کی گاڑی سے ہٹکرانے سے موٹر سائیکل سوار کی موات
ساجد طفیل لون
ڈوڈہ؍؍کشتواڑ بٹوٹ قومی شہرا پر ٹھاٹھری کے مقام پر موٹرسائیکل سوار کی ارمی گاڑی سے ٹکر میں موٹرسائیکل سوا رکی موت ، جب کہ اس کا دوست جواس کے پیچھے موٹرسائیکل پر سوار تھا، زخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح تھاتھری قصبے کے قریب بٹوٹ-کشتواڑ قومی شاہراہ پر فوج کے ایک ٹرک نے مبینہ طور پر ان کے دو پہیوں والی موٹرسائیل کو پیچھے سے ٹکر مار دی جسں کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کی موت واقع ہوئی۔ اس خبر کی تفصیلات دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ گنڈوہ کے دریائی گاؤں کے رہنے والے بائیک سوار جو پیشہ سے مزدور ہیں بھدرواہ جا رہے تھے کہ صبح 8.15 بجے ٹھاٹھری مارکیٹ سے 4 کلومیٹر دور ہنیجا موڑ پر آرمی کے ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی۔ موٹر سائیکل سوار محمد شریف (27) جسے معمولی چوٹیں آئی ہیں نے گریٹر کشمیر کو بتایا کہ، دریائے میں ایک خاندانی تقریب میں شرکت کے بعد، وہ بھدرواہ کے سرتینگل علاقے کی طرف جارہے تھے جہاں وہ دونوں ہیرو اسپلنڈر بائیک پر صبح 6 بجے کے قریب مزدوری کرتے ہیں۔اس ضمن میں ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے بتایا کہ ڈرائیور کے خلاف تعذیرات ہند کی دفعہ 279، 304-A اور 337 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور فوجی گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ متوفی کی شناخت محمد اسلم دیدار (29) ولد دین علی کے نام سے ہوئی ہے جو گائوں دریائے کے رہنے والے کے پاس ایک درست ڈرائیونگ لائسنس تھا اور اس نے حادثے کے وقت ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، ایس ایس پی نے مزید کہا کہ تمام قانونی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور لاش لواحقین کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا