جی سی ڈبلیو ادھم پور میں بااختیار بنانے والی سیلف ڈیفنس ورکشاپ کا انعقاد

0
0

طلباء میںذاتی تحفظ اور اعتماد کو بڑھانے کے لیے اہم مہارتوں سے آگاہ کیا گیا
لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍ حفاظت کو ترجیح دینے اور طالب علموں کو اپنے دفاع کی اہم مہارتوں سے آراستہ کرنے کی کوشش میں، گورنمنٹ کالج برائے خواتین، ادھم پور نے کالج کی طالبات کے لیے ایک سیلف ڈیفنس ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔اس ورکشاپ کا مقصد طلباء کے درمیان ذاتی تحفظ اور اعتماد کو بڑھانے کے لیے انمول تکنیک اور علم فراہم کرنا تھا۔اس ورکشاپ کا انعقاد 4 پیرا، ہیڈکوارٹر ناردرن کمانڈ کے تجربہ کار سیلف ڈیفنس ماہرین نے کیا جنہوں نے مختلف قسم کی عملی مہارتوں کا احاطہ کیا جس میں حالات سے متعلق آگاہی، جسمانی دفاعی تکنیک اور مختلف خطرات سے نمٹنے کے لیے موثر حکمت عملی شامل ہیں۔وہیں انٹرایکٹو سیشنز کی ایک سیریز کے ذریعے، طلباء نے محفوظ اور معاون ماحول میں ان اہم مہارتوں کو سیکھا اور اس پر عمل کیا۔واضح رہے یہ ورکشاپ ایک چھ سے دس نومبر 2023 کے دوران کالج کے احاطے میں طے کی گئی جس میںکل 100 طلباء کو شرکت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا