ڈمپل نے آرٹیکل 370 کے ساتھ جموں و کشمیر ریاست کی بحالی کا مطالبہ کیا

0
0

کہا ہم ان شرائط پر لڑ رہے ہیں جن پر مہاراجہ ہری سنگھ جی نے دستخط کیے تھے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ صدر مشن سٹیٹ ہڈ سنیل ڈمپل نے مہاراجہ ہری سنگھ جی پارک جموںمیں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر ریاست اور آرٹیکل 370 واپس آجائے گا۔ڈمپل نے کہا کہ ہم ان شرائط پر لڑ رہے ہیں اور جموں کشمیر ریاست کا مطالبہ کر رہے ہیں، جن پر مہاراجہ ہری سنگھ جی نے دستخط کیے تھے، جموں و کشمیر ریاست کے بھارت کے ساتھ الحاق کا اسٹینڈ سٹیل معاہدہ ہے۔ڈمپل نے کہا کہ آرٹیکل 370، جموں و کشمیر ریاست کا درجہ ختم کرنے پر دائر ہماری درخواستوں پر جلد ہی فیصلہ سنایا جائے گا۔ڈمپل نے کہا کہ جموں کشمیر میں لوگ اور بالخصوص نوجوان مشکلات کا سامنا کر رہے ہیںاور جموں و کشمیر سمندری طوفان میں جہاز کی طرح بے سمت مارچ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی حکومت جموں و کشمیر کے معاملات کو چلا رہی ہے وہ یقینی طور پر جموں و کشمیر اور لداخ کی تمام چھ پارلیمانی نشستیں کھو دے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آرٹیکل 370 کے ساتھ جموں و کشمیر ریاست کی بحالی کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا