سابقہ پی ڈی پی لیڈر احد یتو نے ڈی پی اے پی میں شمولیت اختیار کی

0
0

ڈی پی اے پی جموں و کشمیر میں مضبوط، متبادل پارٹی کے طور پر ابھر رہی ہے: آزاد
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍ سابق پی ڈی پی لیڈر، جو پہلے کانگریس کے جنرل سکریٹری بھی تھے، پٹن سے عبدالاحد یتو نے جمعہ کو پارٹی چیئرمین غلام نبی آزاد کی موجودگی میں ڈی پی اے پی میں شمولیت اختیار کی اور کہا کہ وہ اس جگہ واپس آ گئے ہیں جہاں سے ان کا تعلق تھا۔انہوںنے کہا کہ جموں و کشمیر کی قیادت صرف غلام نبی آزاد ہی کر سکتے ہیں جو انتظامیہ پر مضبوط گرفت رکھتے ہیں، اور اپنے لوگوں کے لیے ایک وژن رکھتے ہیں۔ یتونے کہاکہ’میرا دل ہمیشہ آپ کے ساتھ تھا اگرچہ میں جسمانی طور پر کہیں اور تھالیکن دل آپ کے ساتھ تھا‘۔انہوں نے پارٹی میں شامل ہوتے ہوئے آزاد کو بتایاکہ آپ کی غیر موجودگی میں زندگی بہت کم اور بہت مشکل لگ رہی تھی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ میرٹ کو سامنے لانا ان کا عزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ایک پالیسی ہے کہ ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے جو میرٹ کی بنیاد پر کھڑے ہوتے ہیں نہ کہ پارٹی کے اعلیٰ افسران سے اچھے تعلقات رکھنے کی وجہ سے۔ آزاد نے کہاکہ اس پارٹی میں کوئی بھی کارکن سینئر لیڈروں میں سے ایک ہو سکتا ہے اگر وہ اپنی قابلیت کا ثبوت دے۔انہوں نے کہاکہ محنت، قابلیت دراصل ہماری پارٹی میں کسی کے بھی بڑھنے کے معیار ہیں۔ آزاد نے کہا کہ وہ کسی کو بھی اس میں خوش آمدید کہہ سکتے ہیں لیکن داغدار اور بدعنوانوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پرصوبائی صدر محمد امین بھٹ، جنرل سیکرٹری چوہدری ہارون کھٹانہ، سلمان نظامی ترجمان اعلیٰ ، ایڈووکیٹ سلیم پرے آفیشل ترجمان، سجادہ بشیر ترجمان، شفیق شبنم صوبائی جنرل سیکرٹری، غوث نبی پالپوری اور دیگر بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا