جموں و کشمیر میں ملک کو ایک ویلنس اور آیوروید مرکز کے طور پر پیش کرنے کی صلاحیت :سنہا

0
0

آٹھواں قومی یوم آیوروید:لیفٹیننٹ گورنر نے گورنمنٹ آیورویدک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل اکھنور میں بھگوان دھنونتری کی پران پر تیشتھا تقریب میں شرکت کی
لازوال ڈیسک

اَکھنور؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آٹھویں قومی یوم آیوروید کے موقعہ پر آج گورنمنٹ آیورویدک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل اَکھنور میں بھگوان دھنونتری کی پران پرتیشتھا تقریب میں شرکت کی۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں لوگوں کومُبارک باد پیش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس برس کے یوم آیوروید کا تھیم’’آیوروید فار وَن ہیلتھ‘ ‘ ہندوستان کی جی۔ 20 صدارت ’’واسودھائیوکٹم بکم‘‘ کے موضوع سے مطابقت رکھتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یوگا اور آیوروید کی قدیم حکمت سب کی مجموعی فلاح و بہبود کے لئے پوری اِنسانیت کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ ہمارے شہریوں کے لئے صحت مند زندگی کو یقینی بنانے کے لئے یوگا، آیوروید اور دیگر ہندوستانی نظامِ طب کو صحت عامہ کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لئے ڈاکٹروں اور دیگرشراکت داروں کی توجہ کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری اِجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم روایتی ادویات کے بہترین طریقوں کو فروغ دیں اور طلباء ، کسانوں اور عوام کو آیوروید کے بارے میںحساس بنائیں تاکہ ہیلتھ کیئر کا ایک دیرپا ماحولیاتی نظام بنایا جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے منوج سِنہااحتیاطی اور مجموعی دیکھ ریکھ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، سازگار ماحول پیدا کرنے اور آیوروید سٹارٹ اَپس کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لئے یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ملک کو ایک فلاحی اور آیوروید مرکز کے طور پر پیش کرنے کی صلاحیت ہے۔ اِس مقصد کے لئے کوششوں کو نوجوان کاروباریوں اور آیوروید گریجویٹوں کی مدد سے بہت زیادہ بڑھایا جاسکتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ جموں و کشمیر یوٹی کواَدویاتی اور خوشبودار پودوں کی ایک وسیع رینج سے نوازا گیا ہے جو قیمتی اشیاء ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کسانوں کو جڑی بوٹیوں اور اَدویاتی پودوں کی وسیع صلاحیت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے ایک مستقل مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ نئے سبز اِنقلاب کے ثمرات حاصل کرسکیں۔لیفٹیننٹ گورنرنے گورنمنٹ آیورویدک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں سہولیات کو بڑھانے کے لئے اِنتظامیہ کی طرف سے تمام ضروری تعاون کا یقین دِلایا اور کالج اِنتظامیہ سے پی جی کورسز شروع کرنے کے لئے کہا۔پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر آشوتوش گپتااور ڈائریکٹر آیوش ڈاکٹر موہن سنگھ نے جموں کشمیر میں آیوروید اور اِنڈین سسٹم آف میڈیسن کو فروغ دینے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پر چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل جموں بھارت بھوشن ، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، آئی جی پی جموں ایس آنند جین، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں سچن کما رواشیا ، سینئر اَفسران ، فیکلٹی ممبران اور طلباء موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا