کہا مہلوکین نادار، مفلوک الحال اورمزدور پیشہ افراد تھے، سوگوار خاندان کی روزمرہ زندگی انہی افراد کے روزگار پر منحصر تھی
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ گزشتہ روز کوٹرنکہ سے راجوری جارہا ٹمپو قینچی موڑ پلمہ کے درمیان حادثہ کا شکار ہوا تھا جس میں مرد خواتین و بچوں سمیت 20 لوگ سوار تھے تا ہم پلمہ میں ٹمپو حادثہ کا شکار ہوا جس میں تین لوگوں کی موت واقع ہوئی جبکہ 17 زخمی ہوے تھے وہیں اج بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے چیر مین جاوید اقبال چوہدری نے ہلاک ہوے نوجوانوں کے لواحقین پسماندگان اہل وعیال کے ساتھ ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس درد ناک حادثہ میں ہم سب آپکے ساتھ کھڑے ہیں جاوید اقبال چوہدری نے بتایا کہ ہلاک ہوے نوجوانوں کے اہلخانہ بڑی ہی مشکل سے دو وقت کی روڑی میسر کر سکتے ہیں انہوں نے کہا دراج کے ہلاک ہوے نوجوان محمد اعظم کے تین بچے اور اہلیہ کو اپنے پیچھے چھوڑ گیا وہیں حبی کے عبدالرشید چار بچے اور اہلیہ اپنے پیچھے چھوڑ گیا اور تحصیل خواص کی پنچایت حلقہ بڈھال موڑا شترون سے تعلق رکھنے والا شبیر حسین بھی چار بچوں اور اہلیہ کو اپنے پیچھے چھوڑ گیا انہوں نے کہا کہ یہ تین نوجوان اپنے گھروں کی کمای کے واحد سہارے تھے انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے مود بانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہوئے افراد کے پریوار کو جلد ایکس گرشیارلیف فراہم کی جاے تاکہ یہ بھی اپنے پاوں پر کھڑے ہوسکے انہوں نے سماج کے لوگوں سے بھی اپیل کرتے ہوے کہا کہ انسانیت اور درد دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سماج کے لوگوں کو بھی متاثرہ افراد کے ساتھ مدد کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے زخمی ہوے افراد کی صحتیابی کی دعا کی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ زخمی ہوئے افراد کو بہتر خدمات فراہم کی جائے۔