جی پی سی چندر کوٹ رام بن میں بھرتی مہم کا انعقاد

0
0

بھرتی کے عمل میں 100 سے زیادہ بے روزگار نوجوانوں نے حصہ لیا
لازوال ڈیسک
رام بن؍؍ گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج (جی پی سی)، چندر کوٹ، رام بن میں آج ایک زبردست بھرتی مہم کا انعقاد کیا گیا۔اس بھرتی مہم کا انعقاد ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر نے ڈپٹی کمشنر بصیر الحق چوہدری کے زیراہتمام کیا تھا۔وہیںاسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ ڈاکٹر سوشانت مہاجن نے بتایا کہ بھرتی کے عمل میں 100 سے زیادہ بے روزگار نوجوانوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 25 افراد نے ابتدائی اسکریننگ کو کامیابی کے ساتھ پاس کیا، اور ان میں سے 8 نے جموں اور سری نگر میں الیکٹرک بسوں کے اسمارٹ پروجیکٹ کے لیے 2.4 روپے کے ایل پی اے کے پرکشش پیکیج کے ساتھ پوزیشنیں حاصل کیں۔دریں اثناء بھرتی مہم کے دوران، امیدواروں کو مرکزی وزارت محنت اور روزگار سے لَوّپریت سنگھ کی قیادت میں کیرئیر کونسلنگ سیشن میں حصہ لینے کا قیمتی موقع ملا۔ انہوں نے انہیں ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر-کم-ماڈل کیریئر سنٹر میں دستیاب مختلف ملازمتوں کے بارے میں رہنمائی اور معلومات فراہم کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا