بی جے پی صدر رویندر رینا نے چنینی حلقہ میں ’بوتھ جن سمواد‘ پروگرام منعقد کیے

0
0

کہاوزیر اعظم مودی کی اسکیمیں ہر طبقے کو فائدہ پہنچا رہی ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، جموں و کشمیر نے پارٹی صدر رویندر رینا اور جنرل سکریٹری اشوک کول کی قیادت میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں بوتھ جن سمواد ابھیان کے تحت چنینی حلقہ میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا۔اس دوران رویندر رینا نے چننی حلقے کے چننی ٹاؤن، سدھ مہادیو، لٹی اور نرسو علاقوں میں بوتھ جن سمواد پروگراموں سے اظہار خیال کیا۔رینا نے کہا کہ بی جے پی لیڈران عام لوگوں سے بات چیت کے لیے ہر پنچایت میں یہ پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد لوگوں کو زمینی سطح پر پی ایم مودی کی شاندار پالیسیوں اور کاموں سے واقف کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈران ان پروگراموں کو ‘چوپالوں’ کی شکل میں بوتھ سطح پر منعقد کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس خطہ کے جاری 3 روزہ دورے میں دیگر علاقہ جات میں بھی مزید پروگرام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزریر اعظم نریندر مودی کی اسکیمیں ہر طبقے کو فائدہ پہنچا رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا