ماں باوے والی ریکارڈز ٹیم نے بالی ووڈ گلوکارہ سلطانہ نوراں کو نوازا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ماں باوے والی ریکارڈز کی ٹیم نے بالی ووڈ گلوکارہ سلطانہ نوران کو گلوکاری کے شعبے میں ان کی مخلصانہ کوششوں پر نوازا۔ آج ایک سادہ لیکن متاثر کن فنکشن میں ساحل مہاجن اینکر (منیجنگ ڈائریکٹر) ماں باوے والی ریکارڈز نے ’ماتا کی چونی ‘ پیش کی۔ اس موقع پر سلطانہ نوراں کے لیے ماتا کی تصویر اشوک گپتا (سیوا سنستھان جاگرن کمیٹی کے صدر) کے علاوہ گورو بالی (بزنس مین)، راکی رجت اور کنال ابرول نے پیش کی ۔ اس موقع پر بولتے ہوئے ساحل مہاجن نے بالی ووڈ سنگر سلطانہ کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم گلوکار وںکی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا