کے وی آئی سی نے زونل جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا

0
0

اسکیموں کے نفاذاور اہداف حاصل کرنے پر کامیابیوں کی سراہنا کی
فاروق راتھر
سرینگر؍؍کھادی اینڈ ویلج انڈسٹری کمیشن (کے وی آئی سی) نے جمعہ کو اسٹیٹ آفس جموں میں شمالی زون (این زیڈ) کے ممبر ناگیندر رگھوونشی کی صدارت میں مختلف اسکیموں کے نفاذ میں کی گئی کارکردگی/کامیابی کا جائزہ لینے کے لیے ایک زونل جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا۔وہیںمیٹنگ میں نارتھ زون میں رواں سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی کے لیے مختلف اسکیموں کے تحت ایجنسی وار کارکردگی اورکامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔اس میں کہا گیا ہے کہ شمالی زون ممبر نے جموں وکشمیر میں فلیگ شپ اسکیم پی ایم ای جی پی کے تحت ایجنسیوں کی کامیابیوں کی تعریف کی جس کے نتیجے میں جموں و کشمیر میں سال 2022-23 میں معاشی ترقی اور روزگار میں اضافہ ہوا۔واضح رہے سال 2022-23 میں کے وی آئی سی ، ڈی آئی سی اور کے وی آئی بی نے جموںو کشمیر میں سب سے زیادہ مینوفیکچرنگ اور سروس یونٹس قائم کیے ہیں اوردیگر تمام ریاستوں اور یوٹیزکے مقابلے میں سب سے زیادہ تعداد یعنی 2,46,272 روزگار پیدا کیے ہیں۔ اس موقع پرناگیندر رگھوونشی نے دیگر دیہی صنعتوں کی اسکیموں کے نفاذ کے موضوع پر بات چیت کی اور شمالی زون کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نارتھ زون کے تمام ریاستی ڈائریکٹروں کو گرامودیوگ وکاس یوجنا (جی وی وائی) کے تحت تمام کام وقت پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے لیہہ میں پشمینہ اون روونگ مینوفیکچرنگ یونٹ کی تنصیب کی تیزی سے تکمیل پر بھی زور دیا تاکہ لداخ کے اسپنرز کو ہینڈ لوم، لداخ، یو ٹی کے ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ کے ذریعے فائدہ پہنچے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا