یواین آئی
نئی دہلی سپریم کورٹ نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی پر عائد جنسی تشدد کے معاملے میں وکیل اتسو بینس سے کہا کہ وہ اپنا دعویٰ ثابت کرنے کے لیے جمعرات کو دوسراحلف نامہ داخل کریں۔جسٹس ارون مشرا کی صدارت والی بنچ نے کہا،‘ہم نے وکیل اتسو بینس سے کہا ہے کہ وہ اپنا دعویٰ ثابت کرنے کے لیے جمعرات کو دوسرا حلف نامہ داخل کریں۔ ہم کل صبح 10:30 بجے اس معاملے کی سماعت کریں گے ۔عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ بنچ کے عدالتی اختیارات کے استعمال سے کسی زیر التواءتحقیق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اس نے بینس سے اپنے الزامات کی تصدیق کے لیے ایک حلف نامہ داخل کرنے کو کہا ہے ۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ وہ بینس کے الزامات کے سلسلے میں ان کے دعوے پر دوپہر تین بجے سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں دہلی پولیس کمشنر، قومی تفتیشی بیورو کے ڈائریکٹر اور انٹلیجنس بیورو کے سربراہ کو بھی دوپہر 12:30 عدالت میں حاضر رہنے کا سمن جاری کیا تھا۔