مراز ادبی سنگم کے اہتمام سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین اننت ناگ میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد

0
0

صدارت مراز ادبی سنگم کے صدر علی شیدا نے کی؛وادی کے معروف شعرائ، ادباء اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی
غزالہ نثار

اننت ناگ؍؍مراز ادبی سنگم کے اہتمام سے گورنمنٹ ڈگری کالج وومین اننت ناگ میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں وادی کے معروف شعرائ، ادباء اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔کانفرنس کی نظامت کے فرائض ریاض خاکی نے انجام دیئے ۔ نعیم محمد خان نے نعتیہ کلام پیش کیا جبکہ ڈاکٹر محمد شفیع ایاز نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، مشتاق ضمیر نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ کانفرنس کی صدارت مراز ادبی سنگم کے صدر علی شیدا نے کی۔ ایوان صدارت میں جو شخصیات موجود تھیں ان میں ساہتیہ آکادمی ایوارڈ یافتہ غلام نبی آتش، ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ اور پرنسپل کالج پروفیسر دلرباشامل تھے۔ اجلاس کی پہلی نشست میں ایوارڈ کمیٹی سے منظور کردہ ادیبوں کو سالانہ ایوارڈ سے نوازا گیا. جس میں جموں و کشمیر کے معروف شاعر اورکشمیری زبان کے ادیب ایس رازی کو اس سال شان مراز 2023 کے لیے منتخب کیا گیا تھا جبکہ معروف براڈ کاسٹر، شاعر اور ادیب برج ناتھ پنڈت بیتاب کو شرفِ مراز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ مراز 2023۔ بہترین کتاب کے ایوارڈ کے لیے اشرف راوی کا تنقیدی تجزیہ "گون سآوی گونماتھ ” Gone Saevi Gonmathکو شاہ پارہ مراز 2023 کے لیے منتخب کیا گیا۔ چوہدری شریف الدین قمر کے گوجری زبان میں لکھے گئے شعری مجموعہ "منکا موتی” کو شمع مراز 2023 کے لیے منتخب کیا گیا۔ اور ایوارڈ یافتہ شخصیات پر مقالہ پڑھا گیا۔ایس رازی مراز ادبی سنگم کے بانی رکن ہیں، انہوں نے کشمیری زبان و ادب کے لیے بے لوث خدمات انجام دیں۔ اب تک ایس رازی کی 16 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ ایس رازی کو 2010 میں ساہتیہ اکادمی نئی دہلی کی طرف سے بال ساہتیہ پرسکار سے بھی نوازا گیا ہے۔ برج ناتھ پنڈت بیتاب کا شمار کشمیری زبان کے مشہور ادیبوں میں ہوتا ہے۔ برج ناتھ بیتاب کی اب تک 8 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ انہیں قومی سطح پر کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ اشرف راوی کا شمار کشمیری زبان کے نوجوان ادیبوں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے کشمیری زبان کے نامور ادیبوں میں اپنا نام شامل کیا۔ چودھری شریف الدین قمر گوجری زبان کے ممتاز ادیبوں میں سے ایک ہیں۔ شریف الدین قمر گوجری زبان کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں جس میں انھیں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اجلاس کی دوسری نشست میں چار کتابوں کی رسم رونمائی انجام دی گئی جن میں مراز ادبی سنگم کا سالانہ رسالہ ویتھ آگرئ￿ ، ناصر منور کی سِیاہ شبن منز، حمیدہ شاہ اختر کی۔دھندلے نقوش،قمر حمید اللہ کی وِرد اوش پھیرن ہند اور مظفر دلبر کی سونہ گْوبریو مراز ادبی سنگم کے صدر نے صدارتی خطبہ پیش کیا. جبکہ” کاشرس تخلیقی ادبس منز علاقائی لفظن ہند ورتاو” پر ایک ادبی مکالمہ بھی پیش کیا گیا. آخری نشست اور تیسری نشست میں ایک خوبصورت مشاعرے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا