جی ڈی سی پرمنڈل میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا انعقاد

0
0

مختلف سرکاری اسکیموں پر کیا گیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جی ڈی سی پرمنڈل میں پنچایت کٹوالٹا کے تعاون سے بیک ٹو ولیج پروگرام کیپانچویں مرحلے کے سلسلے میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔وہیں ٹیم نے کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راج شری دھر سے بات چیت کی۔ اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر(B2V5) ویر پرتاپ سنگھ ’نوڈل آفیسر‘ جے کے ای ڈی آئی‘ نے سرپنچ کٹوالٹا سپنا ساپولیا، پنچایت سکریٹری کٹوالٹا، پٹواری کٹوالتا کے ساتھ ’میری زمین میری نگرانی‘ اور مختلف سرکاری اسکیموں جیسے ممکن کے بارے میں تبادلہ خیالکیا ۔واضح رہیبیک ٹو ولیج پروگرام کا مقصد ریاست کے لوگوں اور سرکاری افسران کو مساوی ترقی کے مشن کی مشترکہ کوششوں میں شامل کرنا ہے۔اس موقع پر بیک ٹو ویلج پروگرام کی ٹیم نے کالج کے پرنسپل اور عملے کے ارکان کے ساتھ کالج کی نئی عمارت کی تعمیر کی جگہ کا بھی دورہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا