کہا جے ایم سی انتھک کاوشیں جاری ،ترقیاتی پروجیکٹوں کو آگے بڑھایا جائے گا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈپٹی میئر جموں، بلدیو سنگھ بلوریا نے آر ایس پورہ جموں جنوبی حلقہ میں ببلیانہ روڈ اور وارڈ نمبر 56، گنگیال میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔ اس موقع پرجموں کے ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا نے جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) کے اندر ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس عزم کو تقویت دینے کے لیے انہوں نے ببلیانہ روڈ اور گورنمنٹ ہسپتال روڈ کا دورہ کیااور جاری ترقیاتی کوششوں کا جائزہ لیا۔اس دورے کے دوران ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا نے آر ایس پورہ جموں جنوبی حلقہ کے تمام علاقوں کی جامع ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کا اظہار کیا۔بلوریا نے زور دیا کہ جے ایم سی انتھک طریقے سے ترقیاتی پروجیکٹوں کو آگے بڑھائے گی ،ان کو نافذ کرے گی اور شہر کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کو بلند کرنے کے اپنے مشن میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا نے کہاکہ جموں میونسپل کارپوریشن ہمارے شہر کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اپنے عہد پر قائم ہے۔