مقررین نے طلباء کو حقِ تعلیم کے حوالے سے آگاہ کیا، بڑی تعداد میں طلباء نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پرنسپل جی ڈی سی پلوڑہ ڈاکٹر آشو وششت کی سرپرستی میں شعبہ سیاسیات کی جانب سے طلباء اور عملے کے ارکان کے لیے ’میرا آئین اور میرا فخر‘ کے موضوع پرایک آگاہی اور حساسیت کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا آغاز پروفیسر وجے کمار رکوال (ایچ او ڈی پولیٹیکل سائنس) کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔وہیں ڈاکٹر شازیہ آفتاب، لیکچرر پولیٹیکل سائنس نے طلباء کو حقِ تعلیم کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ایکٹ کی خصوصیت کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کئی پہلوؤں جیسے تعلیمی نظام کی ساخت، اساتذہ کی تربیت وغیرہ کو بھی شامل کیا۔دریں اثناء پروگرام کے دوران تمام فیکلٹی ممبران موجود تھے۔