بھاجپا الیکشن مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس پارٹی دفتر ترکوٹہ نگر میںمنعقد ہوا

0
0

نوجوانوں کو خصوصی سمری نظرثانی میں بطور ووٹر رجسٹر کرانا چاہیے: رویندر رینا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیراکائی کے سینئر لیڈروں کی قیادت میں، پارٹی کے ہیڈ کوارٹر تریکوٹہ نگر، جموں میں اس کے الیکشن مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی میٹنگ ہوئی۔اس موقع پرجے اینڈ کے بی جے پی کے صدر رویندر رینا، جنرل سکریٹری اشوک کول اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر دیویندر کمار منیال نے محکمہ انچارج پردومن سنگھ کے زیر اہتمام میٹنگ میں شرکت کی۔اس میٹنگ میں پارٹی کے سینئر لیڈروں نے بوتھ لیول ایجنٹس (BLA1) کے طور پر جموں خطے کے 43 اسمبلی حلقوں کی نمائندگی کی۔وہیںپارٹی صدررویندر رینا نے میٹنگ سے اظہار خیال کرتے ہوئے پارٹی لیڈروں سے کہا کہ وہ نئے ووٹروں پر توجہ مرکوز کریں، جو کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ مطلوبہ عمر کو پہنچ چکے ہیں یا انہیں پہلی بار ووٹر کے طور پر رجسٹر کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل اے 1 کے طور پر کام کرنے والے سینئر پارٹی قائدین کا فرض ہے کہ وہ متعلقہ اسمبلی حلقہ میں ہر نئے ووٹر کی نمائندگی کریں۔ قوم کے مستقبل کی تشکیل کے لیے نوجوانوں کے نمایاں کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا جوش اور جدت طرازی تبدیلی کے لیے ایک اہم محرک ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو خصوصی سمری ریویژن میں فعال طور پر خود کو ووٹرز کے طور پر رجسٹر کرنے کی ترغیب دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا