دیوالی کے پیشِ نظر پونچھ میں محکمہ فوڈ سیفٹی نے کیا بازار کا معائنہ

0
0

مختلف کھانے پینے کی اشیاء کے معیار اور معیاد کی جانچ کی، کئی تاجروں کے کاٹے چالان
سرفرازقادری
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں دیوالی تہوار کے پیشِ نظر محکمہ فوڈ سیفٹی کے اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی انسپکٹر محمد رئیس ملک و ظفر اقبال نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ بازار کا معائنہ کیا اور کھانے پینے کی اشیاء کے معیار و معیاد کی جانچ پڑتال کی اور ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کے چالان بھی کاٹے۔اس ضمن میں بات کرتے ہوئے محکمہ فوڈ سیفٹی کے اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انکی جانب سے روٹین میں بازار میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار و معیاد کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور لوگوں کو بہترین معیار کی اشیاء دستیاب ہو پائیں۔انہوں نے کہا کہ دیوالی کے پیشِ نظر خاص مہم چلائی گئی ہے جس میں مٹھائی و دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی جانچ پڑتال عمل میں لائی جارہی ہے اور یہ اسی طرح مسلسل جاری رہے گی اور جو تاجر زائد از معیاد و گھٹیا معیار کی اشیاء فروخت کرتے و دیگر ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ مستقبل میں کوئی اس طرح کی حماقت کرنے کی کوشش نہ کرے جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا