سرپنچ پنچائت بیلہ چوہاناں ،محکمہ صحت،جل شکتی کے نمائندگان اور سماجی کارکنان نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍جموں وکشمیرکے سرحدی ضلع پونچھ کے گائوں کھنیتر میں سرپنچ پنچائت بیلہ چوہاناں کی قیادت میں آج ولیج ہیلتھ سینیٹیشن اینڈ نیوٹریشن کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا جس میں پنچائتی نمائندگان،محکمہ صحت ،محکمہ جل شکتی کے نمائندگان ،آنگن واڑی ورکر،آشا اور سماجی رضاء کار تنظیم کے نمائندگان نے شرکت کی ۔اس موقع پرمحکمہ صحت کے نمائندگان نے کمیٹی کے اغراض و مقاصد پر تبادلہ خیال کیا۔وہیں شرکاء نے کمیٹی کے اغراض و مقاصد پر سیر حاصل گفتگو کی اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دینے کی یقین دہانی کروائی ۔