’’انتخابی فہرستوں پر خلاصہ نظر ثانی ‘‘

0
0

ڈی ای او ریاسی نے سیاسی نمائندوں کے ساتھ سرگرمیوں کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
ریاسی// ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی سی)، ریاسی، ویشیش مہاجن نے آج یہاں ڈی سی آفس کے ویڈیو کانفرنس ہال میں منعقدہ میٹنگ میں سیاسی پارٹیوں کے ساتھ تصویری انتخابی فہرستوں کے خصوصی خلاصہ پر نظرثانی کے لیے سرگرمیوں کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا۔وہیں تصویری انتخابی فہرستوں کی خصوصی سمری نظرثانی کا انعقاد یکم جنوری 2024 کو اہلیت کی تاریخ کے طور پر کیا جا رہا ہے۔میٹنگ میں نظرثانی کا شیڈول پڑھ کر سنایا گیا اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے درخواست کی گئی کہ وہ ضلع کے اہل افراد کو بطور ووٹر بنانے کی ترغیب دینے کے لیے لوگوں میں معلومات پھیلایں۔ سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا گیا تھا کہ وہ اپنے بوتھ لیول ایجنٹوں کو کام کرنے کے لیے مقرر کریں اور بوتھ لیول آفیسرز کے ساتھ رابطہ قائم کریں تاکہ انتخابی فہرستوں کی غلطی سے پاک نظرثانی کی سہولت فراہم کی جا سکے۔انتخابی فہرستوں کے مسودے کی کاپیاں بھی سیاسی جماعتوں کو دی گئیں۔ میٹنگ میں ضلع الیکشن آفیسر راکیش کمار اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا