کہامجھے جو کام دیاجائے گا میں دل سے پوری محنت سے کروں گا
یواین آئی
نئی دہلیمشہور فلم اداکار سنی دیول منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے ۔ مسٹر دیول نے یہاں وزیر دفاع نرملا سیتا رمن، وزیر ریل پیوش گوئل اور بی جے پی کی پنجاب یونٹ کے صدر شویت ملک کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔مسٹر دیول نے اس موقع پر کہا کہ جس طرح سے ان کے والد (دھرمیندر) سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی سے جڑے تھے اسی طرح وہ آج وزیر اعظم نریندر مودی سے جڑ رہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی میں اپنے کردار کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی اتنا ہی کہا،’مجھے جو کام دیاجائے گا میں دل سے پوری محنت سے کروں گا‘۔مسٹر سیتارمن نے مشہور فلم بارڈر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر دیول نے اپنی زبردست اداکاری کی بدولت ملک میں قوم پرستی کے جذبے کی تشہیر کی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ایجنڈہ میں سرحدوں کے مسائل اہم اور سرفہرست ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ مسٹر دیول اپنی خاندانی پس منظر کے فخر کے ساتھ بی جے پی سے قلبی طور پر جڑے رہیں گے ۔مسٹر گوئل نے کہا کہ مسٹر دیول کے ساتھ ایک خاندانی رشتہ سیاسی رشتے میں بدل رہا ہے ۔ ان کے والد دھرمیندر لوک سبھا کے رکن رہے ہیں اور بی جے پی سے ان کا لگاو¿ گہرا ہے ۔ 2008 میں ایک اہم مسئلے پر ووٹنگ کے لیے وہ امریکہ کے اسپتال سے چھٹی لے کر دہلی آئے تھے اور ووٹ ڈال کر علاج کے لیے امریکہ لوٹ گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر دیول نے اداکاری کے ذریعے ملک کے عوام کی خدمت کی ہے اور اب وہ نئے طور پر ملک کی خدمت کریں گے ۔ وہ ملک کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ بنیں گے ۔مسٹر دیول کی پنجاب کے گرداس پور سیٹ سے الیکشن لڑنے کا امکان ہے ۔ گرداس پور سے پہلے بھی اداکار ونود کھنہ بھی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ تقریباً دو سال پہلے مسٹر کھنہ کی موت ہوگئی تھی۔بعد ازاں ضمنی الیکشن میں یہ سیٹ کانگریس کے کھاتے میں چلی گئی۔مسٹر دیول ‘ہی مین’ کے نام سے مشہور ہیں اور وہ اپنے زمانے کے مشہور اداکار دھرمیندر کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ مسٹر دھرمیندر 2004 میں راجستھان کے بیکانیر سیٹ سے بی جے پی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور ان کی بیوی ہیما مالنی اترپردیش کی متھرا سیٹ سے بی جے پی کی موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں اور وہاں سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔