دہلی میں 13 سے 20 نومبر تک طاق-جفت فارمولہ کا نفاذ ہوگا: وزیر ماحولیات

0
0

نئی دہلی،  دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے پیر کے روز کہا کہ دیوالی کے تہوار کے بعد آلودگی کی سطح میں ممکنہ اضافہ کے پیش نظر 13 سے 20 نومبر تک طاق-جفت فارمولہ کو نافذ کیا جائے گا آڈ-ایون فارمولہ کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے مسٹر گوپال رائے نے کہا، "ابتدائی طور پر اس فارمولہ کو ایک ہفتے تک نافذ کیا جائے گا اور اس کے بعد آلودگی کی سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے، مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔”

یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ 7 نومبر کو 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور 8 نومبر کو 10-12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہيں، جس سے آلودگی چھٹنے کا امکان ہے اور آلودگی کی سطح میں قدرے کمی واقع ہو سکتی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ دہلی میں سال بھر آلودگی کو کم کرنے کے لیے کام کیا جاتا رہا ہے۔

دہلی حکومت نے اس سے پہلے حکم دیا ہے کہ مرحلہ IV کے گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان (GRAP) کے نفاذ کے پیش نظر تمام اسکولوں میں 10 اور 12 کے علاوہ تمام کلاسیں 10 نومبر تک آن لائن ہوں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا