کہالوگ بی جے پی کی غلط حکمرانی سے تنگ آچکے ،جب بھی انتخابات ہوں گے تو اسے تمام طبقات کے غصے کا سامنا کرنا پڑے گا
لازوال ڈیسک
رام گڑھ//جے کے پی سی سی کے سربراہ وقار رسول وانی نے کہا ہے کہ مرکز اور یو ٹی انتظامیہ کی بی جے پی حکومت اپنے ہی ملازمین کے پرامن احتجاج سے خوفزدہ ہے اور ان کے جمہوری حقوق پر پابندی لگا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ بی جے پی کی غلط حکمرانی سے تنگ آچکے ہیں اور جب انتخابات ہوں گے تو اسے تمام طبقات کے لوگوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جبکہ کانگریس جموں خطہ سمیت عوام کی پہلی پسند بن کر ابھری ہے۔وہیں سانبہ ضلع کے رام گڑھ اسمبلی حلقہ میں آج یہاں کانگریس کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وقار رسول وانی نے نو سال سے زیادہ عرصے سے مختلف محاذوں پر ر بدانتظامی کی وجہ سے سماج کے ہر ایک طبقے کو سب سے زیادہ تکلیفیں اٹھانے پر بی جے پی پر تنقید کی۔انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ حکومت اپنے ہی ملازمین سے خوفزدہ ہے اور انہیں پرامن طریقے سے تین ماہ کی تنخواہ، جی پی ایف، اجرت اور ریگولرائزیشن کے حصول سے روکنے کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ کیا یہ گڈ گورننس ہے اور کہاں کی جمہوریت ہے؟۔وہیںاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اے آئی سی سی کے سکریٹری منوج یادو نے بی جے پی کی آمرانہ ذہنیت پر تنقید کی اور اس پر انتقامی سیاست سے ملک میں جمہوری ماحول کو تباہ کرنے کا الزام لگایامودی حکومت اپوزیشن اور اختلاف سے خوفزدہ ہے اور ایجنسیوں کے غلط استعمال سے خوف پیدا کرنے کا ہر طریقہ آزما رہی ہے لیکن یہ جمہوریت مخالف ہے۔ انہون نے کہا لوگ ہر جگہ تبدیلی لائیں گے اور ہندوستانی اتحاد جیت کر ابھرے گا۔وہیں اس موقع پر ورکنگ صدررمن بھلا نے کہا کہ سرحدی علاقے کے لوگ مسلسل گولہ باری سے خوف زدہ ہیں اور حکومت کی نظر اندازی کا شکار ہیں۔جبکہ انہوں نے سرحد اور فوج میں کئی قربانیاں دیں اور قوم کا دفاع کیاانہیںزراعت کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن حکومت ان کے کیلئے خصوصی بھرتی کرنے میں ناکام رہی ہے۔وہیںسینئر نائب صدر اور پارٹی کے انچارج میڈیا رویندر شرما نے بی جے پی کی کسان مخالف اور غریب مخالف پالیسیوںکے علاوہ نوجوان اور ملازمین مخالف پالیسیوں کو نشانہ بنایا۔ جب بھی الیکشن ہوں گے، بی جے پی کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن بی جے پی والے کرسیوں سے چپکے ہوئے ہیں اور اب تک الیکشن نہیں کرائے ہیں۔