’’دنیا کا سب سے بڑا اناج ذخیرہ کرنے کا منصوبہ‘‘

0
0

ضلع کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کمیٹی نے سانبہ میں موثر نفاذ کیلئے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
سانبہ // ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کمیٹی (ڈی سی ڈی سی) نے آج یہاںڈپٹی کمشنر سانبہ کی قیادت میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی ۔وہیںاجلاس کا بنیادی فوکس کوآپریٹو سیکٹر کا جائزہ لینا اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے دنیا کے سب سے بڑے اناج ذخیرہ کرنے کے منصوبے کے نفاذ کی حکمت عملی بنانا تھا۔اس دوارن متعلقہ محکموں کو محکمہ زراعت اور نابارڈ کے ساتھ مل کر ضلع سانبہ میں جدید اناج ذخیرہ کرنے والے یونٹ کے قیام کیلئے مناسب زمین کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔جبکہ منتخب کردہ مقام کوآپریٹو کی وزارت کی طرف سے شروع کردہ دنیا کے سب سے بڑے غیر مرکزیت شدہ اناج ذخیرہ کرنے کے منصوبے کے ساتھ ہم آہنگ ہوگا۔لیکن انتخاب کے عمل میں سائٹ کی قابل عملیت اور تعاون کے لیے پی اے سی ایس کی رضامندی جیسے عوامل پر غور کیا جائے گا۔اے ڈی ڈی سی، راجندر سنگھ، سی پی او، سکھلین کور، اے سی ڈی سدھارتھ دھیمان، ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو، سی اے او، سی ایچ او، سی ایس ایچ او، سی اے ایچ او، ڈی ڈی ایم نبارڈ، لیڈ بینک منیجر، اسسٹنٹ رجسٹرارس سانبہ ضلع، اور دیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔وہیںڈپٹی کمشنر نے بیداری بڑھانے اور پی اے سی ایس کے اراکین کو اناج ذخیرہ کرنے کے پروجیکٹ سے متعلق مرکزی اور ریاستی اسپانسر شدہ اسکیموں کے مختلف فوائد اور زراعت اور اس سے متعلقہ محکموں کے دیگر اقدامات کے بارے میں تربیت فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا