انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ جموںنے ویجیلنس آگاہی ہفتہ منایا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں//انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ جموں آئی آئی جموں نے 30 اکتوبر سے 5 نومبر 2023 تک ویجیلنس آگاہی ہفتہ منایا، جس نے انسٹی ٹیوٹ میں دیانتداری، اخلاقی حکمرانی اور شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا۔ وہیںاس سال ویجیلنس بیداری ہفتہ کا تھیم ہے ‘کرپشن کو نہیں کہو؛ قوم کے ساتھ عہد کریں۔ ہفتہ بھر کے پروگرام کا مقصد چوکسی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے تمام فیکلٹی، افسران، عملہ اور طلباء نے دیانتداری کا عہد کیا۔اس موقع پر پروفیسر بی ایس سہائے، ڈائریکٹر، آئی آئی ایم جموں، پروفیسر جابر علی، ڈین اکیڈمکس، آئی آئی ایم جموں، شیلیش لوہیا، چیف ویجیلنس آفیسر (سی وی او)، آئی آئی ایم جموں، کیسوان باسکرن، سی اے او، آئی آئی ایم جموں، ڈاکٹر مہیش گڈیکر، چیئرپرسن، سنٹر فار ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن، سنٹر فار سمال بزنس ڈیولپمنٹ یونٹس (ایس بی ڈی یو)، آئی آئی ایم جموں اور انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی، افسران، عملہ اور طلباء نے شرکت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا