جموں،//جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ آ ر آر سوین نے اتوارکے روز کہاکہ پولیس اہلکار اور غیر مقامی مزدور کی ہلاکت میں ملوث ملی ٹینٹوں کے بارے میں سراغ دینے والے افراد کو دس لاکھ روپیہ کا انعام دیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ حالیہ حملوں کی بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہے اور بہت جلد حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچادیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوین نے اعلان کیا کہ حالیہ حملوں میں ملوث ملی ٹینٹوں کا پتہ دینے والے افراد کو دس لاکھ روپیہ انعام سے نوازا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ جو کو بھی ان حملوں میں بلواسط یا بلاواسط طورپر ملوث ہوگا انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
ان کے مطابق عید گاہ میں پولیس آفیسر ، پٹن میں ہیڈ کانسٹیبل اور پلوامہ میں غیر مقامی مزدور پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تلاش کا کام شدومد سے جاری ہے
انہوں نے مزید بتایا کہ تینوں حملوں میں ہمیں اہم سراغ ملے ہیں اور بہت جلد ان تینوں کیسوں کو حل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو منطقی معاونت فراہم کرنے اور کسی بھی صورت میں ان کی مدد و اعانت کرنے والے افراد کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ حالیہ حملوں کے بعد پولیس سربراہ آر آر سوین کی سربراہی میں پچھلے تین روز کے دوران کئی سیکورٹی میٹنگیں منعقد ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میٹنگوں کے دوران جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال اور سرگرم دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شرو ع کرنے پر بھی غور وغوض ہوا ہے۔
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ پولیس سربراہ ان تینوں کیسوں کا روزانہ کی بنیادوں پر جائزہ لے رہے ہیں۔
بتادیں کہ گزشتہ روز ہی پولیس سربراہ نے کہا ک پٹن میں ہیڈ کانسٹیبل کی ہلاکت میں ملوث دہشت گردوں کے حوالے سے پولیس کو اہم سراغ ملے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملوثین کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا اور سینئر آفیسران اس کیس کو دیکھ رہے ہیں۔