سڑک حادثات-2022 کی سالانہ رپورٹ جاری

0
0

کل 4,61,312 سڑک حادثات درج کیے گئے، جن میں 1,68,491 افراد ہلاک اور 4,43,366 زخمی ہوئے
حادثات کے اسباب کا ازالہ کرنے کے لیے کچھ انتباہات جاری ، جن میں تیز رفتاری، لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشے کی حالت میں ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی عدم تعمیل شامل
یواین آئی

نئی دہلی؍؍سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی مرکزی وزارت نے ‘ملک میں سڑک حادثات-2022’ کی سالانہ رپورٹ شائع کی ہے۔ یہ رپورٹ کیلنڈر سال کی بنیاد پر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولیس محکموں سے موصول ہونے والے اعداد و شمار/معلومات پر مبنی ہے اور اسے ایشیا پیسفک روڈ ایکسیڈنٹ ڈیٹا (APRAD) کے بنیادی پروجیکٹ کے تحت اقوام متحدہ کے اقتصادی وسماجی کمیشن برائے ایشیا اور بحرالکاہل (UNESCAP) کے ذریعہ فراہم کردہ معیاری فارمیٹ پر تیار کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، سال 2022 کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (UT) میں کل 4,61,312 سڑک حادثات درج کیے گئے، جن میں 1,68,491 افراد ہلاک اور 4,43,366 زخمی ہوئے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں حادثات میں 11.9 فیصد، اموات میں 9.4 فیصد اور زخمیوں میں 15.3 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں ان حادثات کے اسباب کا ازالہ کرنے کے لیے کچھ انتباہات جاری کیے گئے ہیں، جن میں تیز رفتاری، لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشے کی حالت میں ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی عدم تعمیل شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ بہت اہم ہے کہ ہم نفاذ کے نظام کار کو مضبوط کریں، ڈرائیور کی ترتیب اور تربیتی پروگراموں میں اضافہ کریں، اور سڑکوں اور گاڑیوں کے حالات کو بہتر بنانے میں سرمایہ کاری کریں۔وزارت ٹرانسپورٹ سڑک حادثات پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزارت سڑکوں کا استعمال کرنے والے کے رویے، سڑک کے بنیادی ڈھانچے، گاڑیوں کے معیارات، ٹریفک قوانین کا نفاذ اور حادثات کی روک تھام میں ٹیکنالوجی کے کردار جیسے مختلف پہلوؤں پر بھی کام کر رہی ہے۔ سڑک حادثات کی بہت ساری وجوہات ہیں، اس لیے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کی تمام ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں سے مسائل کو کم کرنے کے لیے کثیر جہتی اقدام کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ وزارت نے مختلف دیگر متعلقہ تنظیموں کے ساتھ ساتھ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر سڑک کی حفاظت کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کثیر جہتی حکمت عملی تیار کی ہے جس میں تربیت، انجینئرنگ (سڑک اور گاڑی دونوں)، نفاذ اور ہنگامی دیکھ بھال سمیت تمام 4Es پر توجہ دی گئی ہے۔اس کے علاوہ وزارت جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے نفاذ، روڈ سیفٹی آڈٹ اور عالمی معیارکے بہترین طریقے سیکھنے کے واسطے بین الاقوامی تعاون جیسے اقدامات کے لیے سرگرم عمل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "ہندوستان میں سڑک حادثات -2022‘‘ کی اشاعت سڑک کی حفاظت کے شعبے میں پالیسی سازوں، محققین اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک قیمتی وسیلہ کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس میں سڑک حادثات کے مختلف پہلوؤں، ان کی وجوہات، مقامات اور سڑک استعمال کرنے والوں کے مختلف زمروں پر ان کے اثرات کے بارے میں اہم معلومات فراہم ہوتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا