لازوال ڈیسک
جموںسابق وزیر و بھاجپا لیڈر ست شرما نے یہاں جموں مغرب کے وراڈ چالیس درگا نگر میں دورہ کیا ۔اس موقع پرکارپوریٹر وارڈ چالیس نیلم نرگوترہ، ضلع صدر آیودھیہ گپتا، صحت عامہ ملازمین ، مقامی لوگوں اور سیاسی کارکنان نے شرکت کی ۔وہیں ست شرما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم ہر جگہ پہنچی ہے اور یہ معلوم ہوا ہے کہ کچھ گھر پانی کی سپلائی سے محروم ہیں اور اس ضمن میں متعلقہ محکمہ کے پاس شکایت درج کی گئی ہے جس پر ٹیم پوری محنت سے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ بھی جلد حل ہو جائے گا ۔انہوں نے صحت عامہ کے ملازمین جموں مغرب سے کہا کہ علاقہ میں متواطر پانی سپلائی بحال رکھی جائے۔اس موقع پر اے ای ای راجیش سیٹھی، جے ای ،پی ایچ ای، ریاستی نائب صدر بی جے وائی ایم انو گھائی بہنال و دیگران موجود تھے۔