ٹاﺅن ہال جموں میں جے ایم سی کا اجلاس منعقد،صفائی پر خصوصی تبادلہ خیال

0
0

لازوال ڈیسک
جموں ٹاﺅن ہال جموں میں میئر جموں میونسپل کارپوریشن چندر موہن گپتا نے یہاں سینٹری سپروائزروں کا ایک اہم اجلاس طلب کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی میئر پرنیما شرما ، بلدیو سنگھ بلوریہ چیئرمین صحت و صفائی کمیٹی جے ایم سی اور جے ایم سی کے دیگر منتظمین نے بھی شرکت کی ۔وہیں سینیٹری سپروائزروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ پوری محنت و لگن سے کام کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو روزانہ کی بنیادوں پر بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔میئر موصوف نے متعلقہ ملازمین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وارڈوں میں صفائی کا خصوصی دھیان رکھا جائے اور اسپرے کے مقامات پر سپرے کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ صفائی کا دھیان رکھا جائے تاکہ گوبر پھیل نہ سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا