اویسی نے تمام نشستیں کھو دیں گے:سلمان نظامی

0
0

بہار کے کرشن گڑھ میں ریلی سے خطاب
لازوال ڈیسک
نئی دہلیکانگریس لیڈر سلمان نظامی نے یہاں اپنے ایک بیان میںاویسی برادران پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اویسی نے مسلم اکثریت والے حلقوں میں امیدوار اتار کر برائے راست یا بالواسطہ بھاجپا اور آر ایس ایس کی مدد کی ہے ۔واضح رہے نظامی نے ان باتوں کا اظہار یہاں بہار کے کرشن گڑھ میں ایک ریلی کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ اویسی سات ایم ایل اے کے ساتھکانگریس کو شکست دینے کی سو چ رہے ہیں اور مسلم اکثریت والے علاقہ جات میں اپنے امیدوار اتار رہے ہیں جبکہ یہ بی جے پی کو براہ راست مدد کے سوا کچھ نہیں ہے۔نظامی نے مزید کہا کہ اویسی سبھی نشستیں کھو دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایم آئی ایم چیف اسد الدین اویسی اور اکبر الدین اویسی نے نفرت اور فرقہ واریت پھیلا کر بھارتی مسلمانوںکو بدنام کرنے کے لئے نعرہ دیا۔ نظامی نے کہاکہ اویسی کے کھیل منصوبہ واضح ہے اور ان کی نفرت کی سیاست کو پورے بھارت میں مسترد کر دیا گیا ہے، لوگ کانگریس کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایم ایم کو مسترد کیا ہے جو بی جے پی کی ٹیم بی ہے۔موصوف نے کہا کہ ایم آئی ایم رہنما مسلم اکثریتی سیٹوں پر امیدواروں کو میدان میں اتار کر کانگریس پر نشانہ بنا رہے ہیںاور یہ صرف بی جے پی اور آر ایس ایس کو خوش کرنے کے لئے ہیں۔نظامی نے کہا کہ ملک میں مسلمان بدنام کئے جا رہے ہیں اور یہ صرف اویسی برادران کی نفرت بھری تقریروں کی وجہ سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم آئی ایم لیڈران بنیادی مسائل پر خاموش رہ کر مودی حکومت کی حمائت کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا