ڈی آئی پی آر جموں کے عملے نے بدعنوانی کے خلاف جنگ میں تعاون دینے کا عہد کیا
لازوال ڈیسک
جموںْْ// محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ جموں کی طرف سے ‘ویجیلنس آگاہی ہفتہ 2023’ کا آغاز آج صبح 11:00بجے جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن اتل گپتا کے زیر انتظام افسران اور عملے کے ذریعہ دیانتداری کا عہد لینے کے ساتھ ہوا۔وہیں30 اکتوبر سے 5 نومبر 2023 تک جموں و کشمیر یوٹہ بھر میں چوکسی بیداری ہفتہ 2023 منایا جا رہا ہے جس کا موضوع تھا ’’کرپشن کو نہیں کہو، قوم سے عہد کرو‘‘،افسران اور عملے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بدعنوانی سے پرہیز کریں گے اور ہر وقت ایمانداری اور دیانت کے اعلیٰ معیارات پر کاربند رہیں گے اور بدعنوانی کے خلاف جنگ میں تعاون کریں گے