سانبہ پولیس نے میگا یونٹی رن کا اہتمام کیا

0
0

ایس ایس پی بینم توش نے جیتنے والوں کو 67000 روپے کے نقد انعامات اور میڈلز پیش کیے
راکیش شرما
سانبہ؍؍سانبہ پولیس نے آج گڑھا سلاتھیہ میں میگا یونٹی رن کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں نوجوانوں، مختلف اسکولوں کے طلباء ، سرکردہ شہریوں، پی آر آئی، سماجی کارکنان، اساتذہ، پولیس افسران اور عہدیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پرایس ایس پی سانبہ بینم توش کے ساتھ ڈی ڈی سی ممبر سدرشن سنگھ سلاتھیہ، ایڈیشنل ایس پی سانبہ سریندر چودھری، پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول گڑھا سلاتھیا آرتی گپتا، سرپنچ جتیندر سنگھ سلاتھیہ، ڈپٹی ایس پی گرو رام و دیگران موجود تھے ۔اس موقع پرایس ایس پی بینم توش نے جیتنے والوں کو 67000 روپے کے نقد انعامات اور میڈلز پیش کیے۔وہیںسینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے کہا کہ یونٹی رن کے انعقاد کا مقصد طلباء ، نوجوانوں اور عام لوگوں میں حب الوطنی، ایثار اور بے لوث خدمت کے جذبے کو ابھارنا ہے ۔ ایس ایس پی سانبہ نے مزید کہا کہ گڑھا سلاتھیہ میں سانبہ پولیس کی جانب سے منعقد کی جانے والی میگا یونٹی رن اپنی نوعیت کی پہلی ہے جو کہ قومی مفاد میں عظیم قربانیوں اور خدمات کے لیے جانی جاتی ہے اور یونیٹی رن میں لوگوں خصوصاً نوجوانوں اور طلباء نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا