پی آئی بی اور سی بی سی علاقائی دفاتر جموں میںویجیلنس بیداری ہفتہ منایا گیا

0
0

افسران اوراہلکاروں نے ہمیشہ ایمانداری اور دیانتداری کے اعلیٰ معیارات پر قائم رہنے کا حلف لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پریس انفارمیشن بیورو جموں اور سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن جموں نے آج میڈیا سنٹر، جموں میں ویجیلنس بیداری ہفتہ منایا۔واضح رہے ہفتہ کو عوامی زندگی میں دیانتداری اور اخلاقیات کی اہمیت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک آؤٹ ریچ اقدام کے طور پر منایا جاتا ہے۔تاہم اس ہفتے کا اس سال تھیم ’کرپشن کو نہ کہو، قوم سے عہد کرو‘ ہے ۔وہیں تمام افسران اوراہلکاروں نے عہد کیا کہ وہ چوکس رہیں گے اور اپنے آپ کو ہمیشہ ایمانداری اور دیانتداری کے اعلیٰ معیارات پر قائم رکھیں گے۔ انہوں نے بدعنوانی کے خلاف جنگ میں تعاون اور ایمانداری اور دیانتداری کے کلچر کو فروغ دینے کے علاوہ اخلاقی کاروباری طریقوں کو فروغ دینے کا بھی عہد کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا