کہا سرحدی سڑک کی ابتر حالت پر انتظامیہ کو اولین فرصت میں متحرک رہناچاہئے:عوام
ریاض ملک
منڈی؍؍ ضلع پونچھ کو سرحدی علاقع ساوجیاں سے ملانے والے واحد منڈی ساوجیاں گگڑیاں روڈ گزشتہ کئی سالوں سے خستہ حالی اور بدحالی کا شکار ہے۔ہر روز سینکڑوں گاڑیاں فوج کو سرحد پر لانے لیجانے پر معمور ہونے کے باوجود بھی مسلسل یہ سڑک انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی آبادی میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ لوگوں کا کہناہیکہ یہ سرحدی علاقع کو جوڑنے والا واحد راستہ ہے۔ جس سے فوج ہر روز بارڈر پر اتی جاتی ہے لیکن فوج کی آمدورفت اور سرحد کو دیکھتے ہوے بھی انتظامیہ اس سڑک کی طرف کوتوجہ نہیں دے رہی ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے اس پر نہ ہی پوری طرح بلیک ٹاپنگ کی گئی۔ نہ ہی اس کے ڈنگے اور نالیاں درست کی گئیں ہیں۔جس کی وجہ سے روڈ میں جگہ جگہ کھڈے پڑے ہیں۔ڈنگے بھی جگہ جگہ سے گر چکے ہیں۔اور ساتھ میں نالیاں بھی ختم کوچکی ہیں۔ منڈی سے ساوجیاں گگڑیاں جانے والی سواری گاڑیوں کو جہاں سخت پریشانی ہے۔وہی پر آرمی کی گاڑیوں کو بھی سخت مشکلات سے دوچار ہوناپڑتاہے۔ نوجوان لیڈر ریاض آتش اور گلبہار احمد نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہاکہ یہ سڑک اس سے پہلے اتنی تباہ وبرباد نہیں ہوئی۔جتنی ان دو تین سالوں میں ہوئی ہے۔ اگر چہ یہ سرحدی علاقع ساوجیاں گگڑیاں اور اس کے ملحقہ علاقوں کو جوڑتی ہے۔ ملکی تحفظ اور حدمتارکہ ہونے کی وجہ سے بہت ہی اہم سڑک ہے۔ جس کو ہر وقت بہترین انداز میں رکھناچاہے۔ انہوں نے لیفٹنٹ گورنر کے ساتھ ساتھ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری ،آئی ،اے ایس ،سے اپیل کی ہیکہ وہ جلد از جلد اس منڈی تا ساجیاں سڑک کی ابتر حالت کو دیکھتے ہوے علاقع کا دورا کرکے اس سڑک کی حالت زار پر رحم کریں اور جلد از جلد اس پر تارکول بیچھاکر ڈنگے نالیاں وغیرہ لگاکر سڑک کو بہتر کیاجائے۔