سی یو جے میں مفت ہیلتھ چیک اپ، فزیو تھراپی اور بریسٹ کینسر آگاہی کیمپ کا انعقاد

0
0

ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کیمپ میں تمام مستفید افراد کو مفید مشور ات اور ادویات فراہم کیں
لازوال ڈیسک
جموں//سنٹرل یونیورسٹی آف جموں نے کنول انٹرنیشنل ری ہیبلیٹیشن فاؤنڈیشن کے آئی آر ایف کے تعاون سے سنٹرل یونیورسٹی کے سینک کالونی جموں میں بوائز اینڈ گرلز ہاسٹل میں ایک مفت ہیلتھ چیک اپ اور فزیو تھراپی کیمپ کا انعقاد کیا۔وہیں اس دوارن ڈاکٹر سکھپریت کور کی سربراہی میں سرکاری آیورویدک اسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کیمپ میں تمام مستفید افراد کو مفت مشورہ اور ادویات فراہم کیں۔ اس موقع پر معروف فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر عمران خان کی سربراہی میں کے آئی آر اید کی فزیوتھراپی ٹیم نے فزیوتھراپی سے متعلق مشاورت کی اور شرکا کو ایرگونومیکل عضلاتی عوارض کے انتظام کے بارے میں آگاہ کیا۔ طبی مشاورت کے علاوہ سی یو جی کی طالبات کے لیے امریکن اونکولوجی انسٹی ٹیوٹ جموں کے اشتراک سے گرلز ہاسٹل میں ایک خصوصی بریسٹ کینسر آگاہی کیمپ بھی لگایا گیا۔ سوربھی کڈیار ،کنسلٹنٹ سرجیکل آنکولوجسٹ نے چھاتی کے کینسر کی شناخت، روک تھام اور انتظام کے حوالے سے ایک بہت ہی معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا۔ ایک انٹرایکٹو سیشن بھی منعقد کیا گیا جہاں ڈاکٹر سوربھی نے چھاتی کے کینسر کے بارے میں شرکاء کے سوالات کے جوابات دئے ۔وہیں اعضاء عطیہ کرنے والی تنظیم جی ایم سی جموں نے ڈاکٹر عرفان لون، کوآرڈینیٹر ایس ای ٹی او جموں کی قیادت میں طلباء کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا اور انہیں قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے اعضاء کے عطیہ کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ کیمپ کو ڈاکٹر ہرپریت سنگھ میڈیکل آفیسر سی یو جی نے منظم کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا