ہندستان نے انگلینڈ کو 230 رن کا ہدف دیا

0
0

لکھنؤ، ْْ روہت شرما (87) کی کپتانی کی اننگز اور کے ایل راہل (39) کے ساتھ 91 رن کی مفید شراکت اور سوریہ کمار یادو (49) کی مشکل وقت میں کھیلی گئی اننگز کی مدد سے ہندوستان نے یہاں ہفتہ کو ورلڈ کپ کے میچ میں نو وکٹوں کے نقصان پر 229 رن بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 230 رن کا ہدف دیا۔
جاری ورلڈ کپ میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہندوستانی بلے بازوں کی کارکردگی اٹل بہاری واجپئی ایکانا اسٹیڈیم کی مشکل سرخ مٹی کی پچ پر توقعات کے مطابق نہیں رہی۔ شبھمن گل (9)، وراٹ کوہلی (0) اور شریاس ایر (4) جلد آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ ورلڈ کپ میں یہ پہلا موقع ہے جب وراٹ صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوئے ہیں۔ گل اور شریاس کو کرس ووکس نے جبکہ وراٹ کو ڈیوڈ ویلی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ روہت شرما نے سستے میں تین وکٹیں گنوانے کے بعد ہندوستانی اننگز کو بحال کیا، جس میں انہیں کے ایل راہول کا بھرپور ساتھ ملا۔
دونوں بلے بازوں نے ٹیم کے اسکور کو 131 رن تک لے جا کر میچ کو متوازن کر دیا تھا لیکن اس دوران راہول ویلی کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں مڈ آن پر کھڑے بریسٹو کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ روہت شرما جو کہ اب تک ایک سرے پر صبر کا مظاہرہ کر رہے تھے، اپنا اعتماد کھو بیٹھے اور اننگز کے 37ویں اوور میں وہ عادل رشید کی گیند کو چھکا لگانے کی کوشش میں ڈیپ مڈ وکٹ پر کھڑے لیونگ اسٹون کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ورلڈ کپ میں اپنی دوسری سنچری سے محروم روہت نے اپنی نصف سنچری اننگز میں دس چوکے اور تین چھکے لگائے۔
روہت کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر آئے رویندر جڈیجہ (8) بھی آج ٹیم کے لیے کچھ خاص نہیں کر سکے۔ وہ عادل رشید کی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ سات وکٹ پر 187 رن پر لڑکھڑانے کے بعد ہندوستانی اننگز کی امیدیں دھماکہ خیز سوریہ کمار یادو پر ٹکی تھیں، جنہوں نے 49 رن کی اپنی کارآمد اننگز سے ہدف کو چیلنجنگ بنانے کی پوری کوشش کی۔ ویلی کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کے دوران وہ ڈیپ پوائنٹ پر کیچ ہو گئے۔ محمد شامی (1) اور جسپریت بمراہ (16) آؤٹ ہوئے۔ مقامی لڑکے کلدیپ یادو نو رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
ورلڈ کپ میں اب تک کھل کر رن دینے والے انگلش گیند بازوں نے ایکانا گراؤنڈ پر شاندار واپسی کی۔ ڈیوڈ ویلی نے 45 رن کے عوض تین جبکہ کرس ووکس اور عادل رشید نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ مارک ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ہندستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ہندستانی کپتان روہت شرما نے مسکراہٹ کے ساتھ اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ان کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جیتی ہے اور وہ اس میچ کو ایک چیلنج کے طور پر لیتے ہیں جب گیند باز ہدف کے دفاع کے لیے میدان میں اتریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا