گڑھوال نے فرنٹیئر کو 8-0 سے شکست دی، ہاپس اور سٹی کے درمیان میچ ڈرا

0
0

نئی دہلی، ْْگڑھوال یونائیٹڈ ایف سی نے اتوار کو ڈی ایس اے ویمنس پریمیئر لیگ میں فرنٹیئر کو 8-0 سے شکست دے کر اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ ہاپس ایف سی بمقابلہ سٹی ایف سی کے درمیان میچ ڈرا رہا۔
آج یہاں نہرو اسٹیڈیم گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں گڑھوال کے لیے نارگم اور کھرشنگ نے دو دو شاندار گول داغے۔ فرینگرینسی، کپگن، دیپیکا اور سنفیدا نے ایک ایک گول کر کے فتح کا فرق 8-0 کر دیا۔ جیونتی پلیئر آف دی میچ رہیں۔
دن کے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن ہاپس ایف سی کو سٹی ایف سی نے 1-1 سے ڈرا پر روکا۔ جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کے درمیان برابر پوائنٹس تقسیم ہوئے۔ شرمیلا نے ہاپس جبکہ روما نے سٹی کے لیے گول کیا۔
ہاپس کا سٹی کے خلاف ڈرا کھیلنا یقیناً ایک ناقابل یقین نتیجہ ہے لیکن ہاپس کی دوسرے درجے کی ٹیم نے کسی نہ کسی طرح شکست کو ٹال دیا۔ آج کے نتیجہ سے یہ واضح ہے کہ ہاپس ٹائٹل کے دفاع میں سنجیدہ نہیں ہیں جبکہ گڑھوال کوئی بھی موقع گنوانا نہیں چاہتی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا