مودی مجھ سے بدعنوانی پر‘ ڈبیٹ’ کرنے سے کیوں کتراتے ہیں:راہل

0
0

مودی کے وعدے جھوٹے کانگریس ہی کسانوں کی سچی خیرخواہ
یواین آئی

بارہ بنکی/نئی دہلی/امیٹھی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی پر جھوٹے وعدے اور عام آدمی کو پریشان کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس صدر اہل گاندھی نے کہا کہ ان کی پارٹی کسانوں اور غریب طبقے کے فلاح کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ پارٹی کے سینئر لیڈر پی ایل پنیا کے بیٹے اور کانگریس کے بارہ بنکی امیدوار کی حمایت میں منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے پیر کو کہا کہ بی جے پی گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں کئے گئے ایک بھی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ اس حکومت نے ملک کے صرف 15 لوگوں کا بھلا کیا ہے ۔جبکہ کسان، مزدور اور نوجوان پہلے سے ہی پریشان ہوا ہے ۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ کانگریس کسانوں کے مفاد کے لئے تاریخی کام کرنے جارہی ہے ۔ مرکز میں حکومت بنی تو اس بار دو بجٹ ہوں گے ۔ جس میں ایک ملک کا بجٹ ہوگا تو دوسرا کسانوں کا بجٹ ہوگا۔ ملک میں کسی بھی کسان کو قرض واپس نہ کرنے کے پاداش میں جیل نہیں جانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ روزگار دینے کا وعدہ کرنے والی مودی حکومت گذشتہ پانچ سال میں ایک لاکھ نوجوان کو بھی نوکری نہیں دے سکی ہے وہیں نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے غریب اور کسانوں کو بینکوں کی قطار میں کھڑا کردیا گیا ہے ۔ جی ایس ٹی نافذ ہونے سے کاروبار بری طرح سے متاثر ہوا ہے ۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ا ن کی پارٹی اگر اقتدار میں آتی ہے تو غریب لوگوں کے لئے کم از کم آمدنی گارنٹی اسکیم شروع کی جائے گی۔ دنیا کی سب سے بڑی اس اسکیم کے تحت ملک کے تقریبا 20 فیصدی خاندانوں یعنی پانچ کروڑ لوگوں کو کم از کم آمدنی کے طور پر سالانہ 72000 روپئے دئے جائیں گے ۔ یہ رقم خواتین کے کھاتے میں بھیجی جائے گی۔ غربیوں کی فلاح کے لئے شروع کی گئی اس اسکیم سے ملک کی معیشت پر کسی قسم کا کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔دریں اثناء راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ جاری رکھتے ہوئے آج پھر کہا کہ غریبوں کو لوٹ کر امیردوستوں کو فائدہ پہونچانے والے چوکیدار کوسزا ملے گی۔مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا ‘‘23مئی کو عوام کی عدالت میں فیصلہ ہوکر رہے گا کہ کمل چھاپ چوکیدار چور ہے ۔ انصاف ہوکر رہے گا۔ غریبوں کو لوٹ کر امیر دوستوں کو فائدہ پہنچانے والے چوکیدار کو سزا ملے گی۔’’اس سے قبل کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ‘‘ بھاجپائی جھوٹ کی کوئی انتہا نہیں ہے ۔افواہوں کا کوئی معیار نہیں اور مکاری کی کوئی حد نہیں ۔ سپریم کورٹ میں راہل جی کے جواب پر گمراہ کرنا بی جے پی والوں کے ذریعہ عدالتی کارروائی کی صریح مجرمانہ توہین ہے ۔ معاملہ کورٹ میں زیر غور ہے ۔ آج ہی فیصلہ کرکے ورغلانہ بند کردیجئے ۔’’مسٹر گاندھی رافیل سودے کے سلسلے میں مسٹر مودی پرالزام لگاتے رہے ہیں کہ انہوں نے 30ہزار کروڑ روپے کا ٹھیکہ اپنے صنعت کار دوست کو دلایا او راس طرح ‘چوکیدار’ نے چوری کی ہے ۔ مسٹر گاندھی نے رافیل سودے پر سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے سلسلے میں اپنے ایک تبصرہ پر آج عدالت سے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ایک انتخابی جلسہ میں کہا تھا کہ اب عدالت نے بھی مان لیا ہے کہ ‘چوکیدار چور ہے ۔اُدھر راہل گاندھی نے امیٹھی میں ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کے معاملے میں ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر ڈبیٹ کرنے کا چیلنج دیا۔ اس وقت راہل نے ‘چوکیدار’ اور ان کے حامیوں نے ‘چور ہے ’ کے نعرے بھی لگائے ۔پیر کو امیٹھی میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ ‘‘ اگر مسٹر مودی ایماندار ہیں اور رافیل معاملہ اک دم شفاف ہے تو ان کو بدعنوانی پر میرے ساتھ ڈبیٹ سے نہیں کترانا چاہئے ’’۔کانگریس صدر نے مزید کہا کہ میں صرف مودی سے 15 منٹ تک بدعنوانی پر ڈبیٹ کرنا چاہتا ہوں اس کے لئے مودی جگہ کا انعقاد خود کرسکتے ہیں۔ ڈبیٹ کے بعد ملک کے شہری چوکیدار کے حقیقی چہرے کو جان جائیں گے ۔راہل نے کہا کہ ‘‘میں بدعنوانی پر 15 منٹ تک ڈبیٹ کے لئے مسٹر مودی کو چیلنج دیتا ہے ۔اس درمیان دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ میں کہتا ہوں کہ نریندر مودی اس کے بعد ملک کو اپنا چہرہ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے ’’۔رافیل جنگی طیارہ سودا معاملے میں گھپلے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ ہر شہری وزیر اعظم کے بدعنوانی کے بارے میں جانتا ہے ۔دیگر کسی مسئلے پر کسی قسم کے تبصرے سے انکار کرتے ہوئے راہل نے میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پر وزیر اعظم کی جانب سے کافی دباؤ ہے ۔راہل نے کہا کہ اگر آپ تمام(میڈیا والے ) اپنے من کی بات کہیں گے تو وزیر اعظم آپ کو ستائیں گے ۔ لیکن آپ کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے اس الیکشن میں مودی کا اقتدار سے بے دخل ہونا یقینی ہے اور کانگریس اپنی حکومت بنائے گی اور آپ جو چاہیں لکھ سکتے ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا