جامعہ ہمدرد میں کیمیکل و لائف سائنسز میں حالیہ پیشرفت پر ایک بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

0
0

نئی دہلی، //جامعہ ہمدرد میں شعبہ کیمسٹری کی جانب سے انڈین سوسائٹی آف اینالیٹیکل سائنٹسٹس-دہلی چیپٹر (ISAS-DC) کے اشتراک سے کیمیکل اور لائف سائنسز میں حالیہ پیشرفت پر ایک شاندار بین الاقوامی سیمینار RACLS-2023 منعقد ہوا۔
آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق اس سیمینار نے معروف سائنس دانوں، اسکالرز اور محققین کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا تاکہ وہ کیمیکل اور لائف سائنسز کے شعبوں میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفتوں کو جمع کر سکیں اور محققین سے تبادلہ خیال کرسکیں۔
حکومت دہلی کے وزیر برائے خوراک اور فراہمی جناب عمران حسین نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں سائنسی تحقیق کی اہمیت پر زور دیا۔ جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم نے صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جامعہ ہمدرد کی پیش رفت پر مفصل روشنی ڈالی۔ پروفیسر ایس رئیس الدین، ڈین، اسکول آف کیمیکل اینڈ لائف سائنسز، اور پروفیسر ایم ایس عالم، صدر شعبہ کیمسٹری نے مندوبین کا استقبال کیا۔ پروفیسر جی ایس کپور، ISAS-DC کے ایگزیکٹو چیئرمین، اور ڈاکٹر کرسٹوفر نے ISAS-DC کی سرگرمیوں کے بارے میں بات کی اور مندوبین کو متوجہ کرایا کہ وہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بامعنی سائنسی کوششوں میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
ہندوستان کے ایک معروف ادارے انسا کے سینئر سائنسدان اور تقریب کے مہمان خصوصی فیضان احمدِ صاحب نے اپنی گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ کس طرح کیمیکل اور لائف سائنسز ایپلی کیشنز ماحولیات پر کم سے کم اثر کے ساتھ سبز ٹیکنالوجیز تخلیق کر سکتی ہیں۔ پروفیسر راکیش کے کھنڈل، کلیدی مقرر، نے کیمیکل سائنسز کے میدان میں اپنے گہرے علم کا اشتراک کیا اور خام پیٹرولیم کے بجائے قابل تجدید فیڈ اسٹاکس سے اخذ کردہ اجزاء پر مبنی قابل تجدید کیمیکل پیدا کرنے کے امکانات اور چیلنجوں پر زور دیا۔
ممتاز ماہرین کی ایک جماعت نے پائیداری، ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی انتظام سے متعلق اہم مسائل پر توجہ دلائی۔ پروفیسر اے ایس سرپال، جو برازیل کے شعبہ فوڈ سائنسز اور بائیو پروسیس سے تعلق رکھتے ہیں، نے جی20 پائیدار ترقی کے اہداف (SDG) کے فریم ورک کے اندر سمندری سوار (Macroalgae) کی کاشت کے اہم کردار پر توجہ مرکوز کرائی اور مستقبل میں غذائی تحفظ کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ جامعہ ہمدرد کے سابق وائس چانسلر پروفیسر شمیم احمد نے نینو ٹیکنالوجی کے ممکنہ استعمال بالخصوص کوانٹم ڈاٹس پر گفتگو کی۔ انڈین آئل کارپوریشن میں CRM کی نمائندگی کرنے والے ڈاکٹر منوج اوپریتی نے صنعت کی پائیداری کے لیے ایک اہم تشویش کو دور کرتے ہوئے، پیٹرولیم ریفائنریوں میں تیل کے فضلات کے بائیوٹیک پر مبنی، ماحول دوست انتظام اور جملہ مسائل کی ممکنہ حل پر مبنی پریزنٹیشن پیش کی۔
ڈاکٹر سنجے سریواستو، پروفیسر، شعبہ طب، یونیورسٹی آف لوئس ویلے، نے ماحولیاتی نمائش اور قلبی امراض کے درمیان تعلق کے بارے میں اہم نتائج کا اشتراک کیا، جس میں صحت عامہ پر ماحولیاتی عوامل کے گہرے مضمرات کو واضح کیا۔ ان پریزنٹیشنز نے اجتماعی طور پر زراعت اور ٹیکنالوجی سے لے کر توانائی اور صحت عامہ تک متعدد شعبوں میں عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الضابطہ تعاون اور اختراعی حکمت عملیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ دوپہر کے سیشنز میں اہم اور متنوع تحقیقی شعبوں سے خطاب کرنے والے محققین کی کثیر تعداد اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے۔ سیمینار میں ایک بڑی پوسٹر پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی، جس میں مختلف سائنسی شعبوں کے کل 92 پوسٹرز شاملِ ہوئے۔ ممتاز ماہرین کے ایک وفد نے ان میں سے بہترین کی نشاندہی کرنے کے لیے پوسٹروں کا بغور جائزہ لیا اور درجات تجویز کیے۔
جملہ سیمینار نے معاشرے کی بہتری کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے لیے جامعہ ہمدرد اور ISAS-DC کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تعاون، اختراع اور علم کے تبادلے کے جذبے کی مثال پیش۔ کی۔ ساتھ ہی اس سیمینار نے سائنسی پیشرفت کو فروغ دینے اور کیمیکل اور لائف سائنسز کی تفہیم کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا