دنیا کے لیجنڈ کرکٹرز وندے بھارت ایکسپریس کے برانڈ ایمبیسیڈر بنیں گے

0
0

نئی دہلی، //ہندوستانی ریلوے کی دیسی ٹیکنالوجی سے بنائی گئی جدید ترین ٹرین وندے بھارت ایکسپریس نے دنیا بھر کے کرکٹرز کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے اور لیجنڈز کپ ٹرافی ٹورنامنٹ کی تشہیر کے لیے یہ کرکٹرز اب وندے بھارت ایکسپریس کے بھی برانڈ ایمبیسیڈربن کر اسی ٹرین کے ذریعے 16 شہروں میں جائیں گے۔
سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہاں یہ اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے یہ کرکٹرز لیجنڈ کپ ٹرافی کے ساتھ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں میں دہلی سے اونا، اونا سے امبالہ، امبالا سے جموں، جموں سے دہلی ہوکر آگرہ، آگرہ سے دہلی کے راستے دہرہ دون، دہرادون سے دہلی ہوکر وارانسی جائیں گے۔ اس کے بعد ممبئی سے گوا، واپس ممبئی آکر سورت، چنئی سے وجئے واڑہ ہوتے ہوئے وشاکھاپٹنم، وشاکھاپٹنم سے سکندرآباد اور ہاوڑہ سے رانچی کا سفر کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ان کرکٹرز میں روی شاستری، سریش رائنا، مناف پٹیل، پرویندر آوانہ، راہل شرما، کیون پیٹرسن، شین واٹسن، ٹینو ویسٹ، دلشان، محمد کیف، ایس۔ سری ناتھ، مائیکل میک کلیلن، یوسف پٹھان، پارتھیو پٹیل، کرس گیل، مائیکل وان، ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان شامل ہیں۔
لیجنڈز کپ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ 18 نومبر سے 9 دسمبر کے درمیان پانچ شہروں رانچی، دہرادون، جموں، وشاکھاپٹنم اور سورت میں کھیلے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا