قاضی گنڈ میں قومی شاہراہ پر ایک ٹرک خاکستر
یواین آئی
سرینگر؍؍جنوبی کشمیر کے قصبہ قاضی گنڈ کے پانزتھ علاقے میں قومی شاہراہ پر پیر کی صبح ایک ٹرک نذر آتش ہوئی۔ ٹرک میں کچھ نقدی رقم اورتانبے کے برتن تھے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق قاضی گنڈ کے پانزتھ علاقے میں قومی شاہراہ پر پیر کی صبح ایک ٹرک زیر نمبرJK05A- 8795 جس میں کچھ نقدی رقم اور تانبے کے برتن تھے، نذر آتش ہوگئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹرک آگ سے مکمل خاکستر ہوئی تاہم ٹرک کا ڈرائیور اور کنڈیکٹراپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹرک کے اندر آگ لگ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کو ملحوظ نظر رکھ کر تحقیقات کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔دریں اثنا پی ٖڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس واقعے پر ٹویٹ کے ذریعے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ‘حکام کو چاہئے کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ ٹرکوں کو پولنگ میں نقدی رقم تقسیم کرنے کے لئے کیوں اور کیسے استعمال کیا جاتا ہے، وہ بھی اننت ناگ پولنگ سے محض ایک دن قبل، یہ ان لوگوں کے لئے ایک اچھا سبق ہے جو سمجھتے ہیں کہ رشوت کے ذریعے ووٹ خریدے جاسکتے ہیں